حیدرآباد 9جولائی (یو این آئی) عادل آباد بھینسہ منڈل میں سرکاری اسکول میں دوپہر کا کھاناکھانے کے بعد بعض طلبابیمارپڑگئے ۔گذشتہ جمعرات کو یہ واقعہ پیش آیا تاہم میڈیا کو اس معاملہ کا آج علم ہوا۔ دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد طلبا کی صحت خراب ہوگئی جنہوں نے قئے اور پیٹ میں درد کی شکایت کی۔ والدین نے انہیں اسپتالوں سے رجوع کیا۔