حیدرآباد۔9۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) آندھراپردیش ہائی کورٹ نے مفاد عامہ کی درخواست دائر کرتے ہوئے جگن موہن ریڈی حکومت کی جانب سے سرکاری اسکیمات میں چیف منسٹر کی تصویر کے استعمال کو روکنے کی ہدایت دینے کی درخواست کی گئی۔ درخواست گزار نے کہا کہ سرکاری اسکیمات اور خاص طور پر فلاحی اسکیمات کیلئے سرکاری خزانہ سے فنڈس جاری کئے جاتے ہیں لیکن ان پر چیف منسٹر اور دیگر سیاسی قائدین کی تصاویر اور نام پیش کرتے ہوئے شخصی تشہیر کی جارہی ہے تاکہ سیاسی فائدہ حاصل کیا جاسکے۔ ہائی کورٹ سے درخواست کی گئی کہ وہ اس سلسلہ میں حکومت کو پابند کریں ۔ عدالت نے درخواست کی سماعت کی ۔ ہائی کورٹ نے درخواست گزار کو ہدایت دی کہ وہ مرکزی اور دیگر ریاستی حکومتوں کی جانب سے سرکاری اسکیمات کے سلسلہ میں طریقہ کار کی تفصیلات داخل کریں۔ عدالت نے سوال کیا کہ مرکزی اسکیمات پر ریاستی حکومت اس طرح اپنا نام استعمال کرسکتی ہیں ۔ مرکز کی جانب سے اس سلسلہ میں چیف سکریٹری کو لکھا گیا مکتوب عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت دی گئی۔ اس معاملہ کی آئندہ سماعت 10 دن بعد مقرر کی گئی ہے ۔ چیف جسٹس پرشانت کمار مشرا اور جسٹس کے مرلیدھر راؤ پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے فریقین کو نوٹس جاری کرنے اور حلفنامہ داخل کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ ر