سرکاری امداد کی تقسیم میں بھید بھاؤ، بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی این وی ایس ایس پربھاکر کا الزام

   

بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی این وی ایس ایس پربھاکر نے الزام لگایا کہ بارش اور سیلاب کے متاثرین میں سرکاری امداد کی تقسیم میں بھید بھاؤ برتا گیا۔ حکومت نے فی خاندان دس ہزار روپئے امداد کا اعلان کیا جبکہ عہدیداروں اور ٹی آر ایس قائدین نے فی خاندان پانچ ہزار روپئے تقسیم کئے ہیں۔ اُنھوں نے امداد کی تقسیم میں ہوئی بے قاعدگیوں کی تفصیلی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا اور کہاکہ جن لوگوں کی گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ انھیں بھی مدد دی جائے۔