سرکاری تقررات : بی سی معذورین کی حد عمر میں اضافہ

   

حیدرآباد 6 مارچ ( سیاست نیوز ) ریاستی حکومت نے سرکاری تقررات میں بی سی معذورین کیلئے رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس فیصلے کے تحت تقررات میں بی سی معذور افراد کیلئے عمر کی حد میں 10 سال کی رعایت دی جا رہی ہے ۔ اس سلسلہ میں گزٹ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ 31 مئی 2031 تک اس کے فوائد جاری رہیں گے جن سے کافی نوجوانوں کو فائدہ ہوگا ۔