حیدرآباد : 27ستمبر ( سیاست نیوز) چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے ریاست میں موسلادھار بارش کے پیش نظر کل 28ستمبر کو سرکاری دفاتر ، اسکول ، کالجس اور دیگر تعلیمی اداروں کیلئے تعطیل کا اعلان کیا ۔ چیف منسٹر نے آج شام چیف سکریٹری سومیش کمار کے ساتھ صورتحال کا جائزہ لیا اور کہا کہ آئندہ دو دنوں تک بارش کے احکامات ہیں ۔ لہذا سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارو ں کو ایک دن کی تعطیل کا اعلان کیا جائے ۔ چیف سکریٹری سومیش کمار نے پرنسپل سکریٹری جی اے ڈی کو چیف منسٹر کی ہدایت کے مطابق کارروائی کا مشورہ دیا ۔ چیف سکریٹری نے کہا کہ ایمرجنسی محکمہ جات جیسے ریونیو ، پولیس ، فائر سرویس ، بلدی نظم و نسق ، پنچایت راج ، آبپاشی اور عمارت و شوراع ایمرجنسی ڈیوٹی پر موجود رہیں گے تاکہ شدید بارش سے جانی و مالی نقصانات سے بچایا جاسکے ۔ ’ ر‘