تلنگانہ قومی یکجہتی تقاریب کے ضمن میں فیصلہ
حیدرآباد ۔16 ۔ ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے کل 17 ستمبر کو سرکاری سطح پر تلنگانہ قومی یکجہتی تقاریب کے ضمن میں تمام سرکاری دفاتر اور خانگی ، امدادی اور سرکاری تعلیمی اداروں کو تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ چیف سکریٹری سومیش کمار نے جی او آر ٹی 1786 جاری کیا جس کے تحت ریاست کے تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں کو تعطیل رہے گی۔ واضح رہے کہ تلنگانہ حکومت نے 17 ستمبر کو یوم انضمام حیدرآباد کو قومی یکجہتی تقاریب کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کل 17 ستمبر کو حیدرآباد اور ریاست کے تمام اضلاع میں قومی پرچم لہرایا جائے گا اور پریڈ کا اہتمام ہوگا۔ تقاریب کے ضمن میں حکومت نے ایک روزہ تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ر