سرکاری دواخانوں کے حکام سے وزیر صحت کی ویڈیو کانفرنس

   

حکومت کی اجازت سے طبی عملہ کے تقرر کی ہدایت
حیدرآباد : وزیر صحت ای راجندر نے تلنگانہ ویدیا ودھان پریشد کے تحت موجود ہاسپٹلس کے سپرنٹنڈنٹ اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کا اہتمام کیا۔ محکمہ صحت کے عہدیداروں کے ہمراہ کی گئی اس ویڈیو کانفرنس میں کورونا کے علاج کی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا گیا۔ وزیر صحت نے کہا کہ عنقریب کورونا وائرس کی صورتحال قابو میں آئے گی اور اموات کی شرح میں کمی ہوگی۔ وزیر صحت نے تیقن دیا کہ ڈائیٹ کنٹراکٹرس کے بقایہ جات جاری کئے جائیں گے ۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ آئیسولیشن سنٹرس کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔ سینیٹائزیشن ، پیشنٹ کیر پرووائیڈرس ، لیاب ٹیکنیشن اور نرسنگ اسٹاف کی کمی کی صورت میں حکومت سے اجازت حاصل کرتے ہوئے تقررات کئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تمام ہاسپٹلس کو آکسیجن سلینڈرس سربراہ کئے جارہے ہیں۔ سکریٹری محکمہ صحت رضوی ، ڈائرکٹر میڈیکل ایجوکیشن رمیش ریڈی اور دیگر عہدیدار اس موقع پر موجود تھے ۔