نلگنڈہ : نلگنڈہ کے سرکاری دواخانہ میں نومولود کی موت سے اس کے رشتہ داروں نے زبردست دھرنا منعقد کیا ۔ مظاہرین نے ڈاکٹرس پر لاپرواہی کا الزام لگایا ۔ تفصیلات کے بموجب نلگنڈہ ضلع کے پامالو گاؤں کی رہنے والی ایک حاملہ خاتون دیشپاکا دھنا لکشمی کو جمعرات کے روز ایک قریبی سرکاری دواخانہ میں شریک کروایاگیا ۔ اس نے جمعہ کی صبح ایک لڑکے کو جنم دیا۔ لیکن پیدا ہونے کے کچھ ہی دیر بعد نومولودکی موت ہوگئی ۔
اس کو لے کر رشتہ داروں نے دواخانہ کے سامنے دھرنا دیا او رڈاکٹرس پر لاپراوہی کا الزام لگایا اوران ڈاکٹرس پر سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔ بعد ازاں ڈسٹرکٹ کارڈینیٹر آف ہاسپٹلس ڈاکٹر نرسنگ راؤ نے یقین دلایا کہ اس معاملہ میں تحقیقات کی جائے گی ۔