سرکاری عہدیدار کا پالکی پر گاؤں کا دورہ

,

   

جموں ۔ 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے ضلع رام بند کے ایک ڈیولپمنٹ کمشنر شوکت اعجاز بھٹ نے پالکی کے ذریعہ ایک گاؤں کا دورہ کیا اور اس کی تصویر سوشل میڈیا پر عام ہوچکی ہے۔ شوکت اعجاز نے کہا کہ انہیں یقین نہیں تھا کہ آیا وہ پہاڑی راستے کو طئے کرنے میں کامیاب ہوپائیں گے یا نہیں۔ ماضی میں ان کا ایک رفیق اسی راستہ کے درمیان علیل ہوگیا تھا۔ شوکت اعجاز نے کہا کہ ان کی عمر 58 سال ہے اور انہیں صحت کے بعض مسائل ہیں جو ڈیوٹی کرتے ہوئے شدت اختیار کرسکتے ہیں۔ ان حالات کے پیش نظر انہوں نے گاؤں کے دورہ کیلئے پالکی کا انتخاب کیا۔