سرکاری فرائض میں رکاوٹ پیدا کرنا قانونی جرم

   

وقارآباد کلکٹر پر حملہ کے خلاف سنگاریڈی سرکاری ملازمین کا احتجاج
سنگاریڈی 14 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) وقارآباد ڈسٹرکٹ کلکٹر پر حملہ کے خلاف ملازمین سرکار کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی TGEJAC کی اپیل پر محمد جاوید علی صدر ٹی این جی اوز یونین و کنونیر TGEJAC سنگاریڈی ضلع کی قیادت میں ملازمین سرکار نے دوپہر کے کھانے کے وقفہ میں کلکٹریٹ سنگاریڈی میں احتجاج منظم کیا۔ اس موقع پر محمد جاوید علی نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری فرائض کی انجام دہی میں رکاوٹ پیدا کرنا قانونی طور پر جرم ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہیکہ وقارآباد کا واقعہ منصوبہ بند ہے۔ عوام اپنے اعتراضات سے عہدیداران کو واقف کروا سکتے ہیں اور عہدیدار عوامی رائے کا احترام بھی کرتے ہیں لیکن تشدد کرنا قطعی نا قابل قبول ہے۔ حکومت کی فلاحی اسکیمات پر عمل کے ذریعہ عوام کی فلاح و بہبود اور ریاست کی ترقی کے لیے ملازم سرکار شب و روز سعی کرتے ہیں ان پر جان لیوا حملہ کرنا شرمناک اور باعث تشویش ہے۔ حکومت اس واقعہ کا سخت نوٹ لیں اور ملزمین کو کیفر کردار تک پہونچائیںتاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات پیش نہ آئیں۔ احتجاج میں ویدیا ناتھ جنرل سکریٹری TGEJAC، بی راملو صدر ریوینیو فورم، جگدیشور جنرل سکریٹری ڈسٹرکٹ آفیسرس اسوسی ایشن، وی روی جنرل سکریٹری ٹی این جی اوز یونین، کے سریکانت معاون صدر، وینکٹ ریڈی سکریٹری،وینکٹیشم صدر سنگاریڈی،نواز علی صدر سداسیو پیٹ ٹی این جی اوز یونین، بلرام ریاستی صدر پنچایت سکریٹری فورم کے علاوہ شکیل، پردیپ، شانتی کمار، شریف، درگیش، راجی ریڈی کے علاوہ ملازمین سرکار بشمول خواتین ملازمین کی کثیر تعداد موجود تھی۔