نئی دہلی۔ 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)آر ایس ایس کے سابق نظریاتی حامی کے این گووند آچاریہ نے سپریم کورٹ سے رجوع ہوتے ہوئے ملک کے سرکاری محکمہ جات اور عدلیہ کی طرف سے ویڈیو کانفرنسنگ کیلئے استعمال کئے جانے والے انٹرنیٹ ، بیرونی ساختہ آلات اور سافٹ ویئرس کے استعمال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اس سے سکیورٹی کو سنگین خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ ان کی درخواست میں کہا گیا کہ ملک میں تیار شدہ نیشنل انفارمیٹک سنٹر کے آلات ملک بھر کے تمام سرکاری محکمہ جات اور عدالتوں کے کام اور ویڈیو کانفرنسنگ کیلئے استعمال کئے جاسکتے ہیں ۔