حیدرآباد 20 فبروری (سیاست نیوز) تلنگانہ نان گزیٹیڈ آفیسرس یونین نے چیف منسٹر ریونت ریڈی کو یادداشت پیش کرتے ہوئے سرکاری ملازمین اور پنشنرس کے دیرینہ حل طلب مسائل کی یکسوئی کی اپیل کی۔ ٹی این جی اوز کے جنرل سکریٹری ایس ایم حسینی نے چیف منسٹر کو تحریری طور پر یادداشت پیش کی جس میں سرکاری ملازمین اور پنشنرس کے مسائل کی تفصیلات پیش کی گئیں۔ مجیب حسینی نے کہاکہ مہنگائی بھتہ کی زیرالتواء اقساط کی اجرائی کے لئے حکومت کو اقدامات کرنے چاہئیں۔ اُنھوں نے یکم جولائی 2023 ء سے پے ریویژن کمیشن پر عمل آوری کی اپیل کی۔ اُنھوں نے 51 فیصد فٹمنٹ اور دیگر مسائل کے حل کی نمائندگی کی۔ ٹی این جی اوز کے دیگر مطالبات میں اولڈ پنشن اسکیم کی بحالی، سی پی ایس اسکیم کالعدم کرنے اور ملازمین کے ہیلت اسکیم پر عمل آوری کا مطالبہ کیا گیا۔ اُنھوں نے حکومت اور ملازمین کی جانب سے مساوی حصہ داری کو یقینی بنانے کی اپیل کی ۔ اُنھوں نے محکمہ فینانس میں زیرالتواء بلز کی منظوری و سرکاری محکمہ جات میں اضافی کیڈر اسٹرینتھ کی منظوری کی درخواست کی۔ 1