کابل : امارت اسلامیہ افغانستان کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کی ماہانہ تنخواہوں کی ادائیگی میں کوئی مسئلہ درپیش نہیں۔امارت اسلامیہ کے ترجمان مولوی ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اس مہینے میں وقت پر ہی ادا کی جائیں گی۔انہوں نے اپنے ایکس پیج پر لکھا کہ افغانستان کا بجٹ ملکی وسائل سے بنتا ہے اس کا انحصار بیرونی امداد کی موجودگی یا عدم موجودگی پر نہیں۔اعداد و شمار کے مطابق افغانستان میں 14 لاکھ سرکاری ملازمین ہیں۔گزشتہ ماہ بعض غیر ملکی میڈیا نے افواہیں پھیلائی تھیں کہ امارت اسلامیہ افغان حکومت کے ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنے سے قاصر ہے۔