سرکاری ملازمین کے نمائندوں کی اسپیشل چیف سکریٹری فینانس سے ملاقات

   

حیدرآباد۔/21 اگسٹ، ( سیاست نیوز) اسپیشل سکریٹری فینانس رام کرشنا راؤ نے سرکاری ملازمین کے نمائندوں کو تیقن دیا کہ ملازمین کی ترقی سے متعلق زیر التواء فائیلوں کی اندرون تین یوم یکسوئی کردی جائے گی۔ محکمہ فینانس میں پروموشن سے متعلق فائیلوں کے زیر التواء ہونے کے مسئلہ پر ملازمین کے نمائندوں نے رام کرشنا راؤ سے ملاقات کی اور ملازمین میں پھیلی بے چینی سے واقف کرایا۔ رام کرشنا راؤ نے تیقن دیا کہ وہ پروموشن سے متعلق فائیلوں کی جلد یکسوئی کریں گے۔ ملازمین کے نمائندوں نے کہاکہ اگر ترقی سے متعلق زیر التواء فائیلوں کی یکسوئی میں تاخیر ہوتی ہے تو ملازمین کو احتجاجی لائحہ عمل اختیار کرنا پڑے گا۔1