سرکاری ملازم کی دیانتداری

   

سفر کے دوران ملی 50 ہزار روپئے کی رقم پولیس کے حوالے

گمبھی راؤ پیٹ ۔ 15 ؍ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)لوٹ مار اور چوری ڈکیٹی اور ایک دوسرے کو دھوکہ دے کر بھاری رقم ہڑپ لینے کے واقعات میں آئے دن اضافہ سے متعلق واقعات کا مطالعہ تو ہم روزانہ کسی نہ کسی اخبار میں کرتے ہی رہتے ہیں ۔آج ایک اپنے ایمانداری ‘ نیک نیتی اور دیانتداری کے واقعہ پیش ہے جو کہ راجنہ سرسلہ میں پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کاماریڈی تا کریم نگر جانے والی آر ٹی سی بس میں سفر کرنے والے سرکاری ٹیچر ڈی سنجو کمار خود یلاریڈی پیٹ کے ایک اسکول میں بحیثیت اسکول اسسٹنٹ بتائے گئے ہیں کو بس میں سفر کے دوران 50 ہزار روپئے کے نوٹ سے بھری ایک تھیلی ملی ۔ جس کو دوسرے مسافر نے غفلت سے بھول کر بس سے اتر گئے تھے ۔ جس کو سنجو کمار نے دیانتداری اور ایمانداری کے ساتھ پہلے تو مسافرین میں سے رقم سے متعلق آگاہ کیا ۔اطمینان بخش جواب نہ ملنے پر فورا سرکل انسپکٹر سرسلہ ٹاون سرینواس چودھری کے حوالے کرتے ہوئے اس اطلاع کو واٹس گروپ میں سوشیل میڈیا پر وائرل کی خواہش کی ۔ دوسرے دن اس کی اطلاع کسی نے بس میں سفر کرنے دوران رقم بھول جانے والی خاتون پی لتا جو کہ ضلع کاماریڈی کے پریال کی بتائی گئی ہیں دی بعدازاں خاتون نے سرسلہ پولیس اسٹیشن پہنچ کر ڈی ایس پی وینکٹ رامنا اور سرکل انسپکٹر سرینواس چودھری کے ہاتھوں اپنی کھوئی رقم حاصل کرلی ۔ واقعہ کے بعد علاقے میں سرکاری ٹیچر کے اس ایمانداری دیانتداری کے واقعہ پر گوشے گوشے سے ستائش جاری ہے ۔ ضلع ایس پی بی کے راہول ہیگڈے نے بھی اس سرکاری ٹیچر کی دیانتداری پر شاباشی دی ۔