سرکاری وکیل 20 لاکھ رشوت کی رقم کے ساتھ گرفتار

   

احمد آباد:یہاں اے سی بی (اینٹی کرپشن بیورو) نے رشوت لینے کے معاملے میں ایک بار پھر بڑی کارروائی کی ہے۔ اس بار سرکاری وکیل راجندر گڑھوی کو 20 لاکھ روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ یہ رقم شکایت کنندہ سے 50 لاکھ روپے کی رشوت طلبی کا حصہ تھی، جس میں سے 20 لاکھ روپے ایڈوانس کے طور پر دیے گئے تھے۔ اپنے اثر و رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے راجندر گڑھوی نے شکایت کنندہ سے رشوت طلب کی تھی۔ اس معاملے میں اے سی بی نے دو دلالوں، میٹرو کورٹ کے وکیل سریش پٹیل اور وشال پٹیل کو بھی گرفتار کیا ہے۔ یہ واقعہ احمد آباد کی کتھلال سول کورٹ سے متعلق ہے، جہاں وکیل نے رشوت لینے کی کوشش کی تھی۔اس سے قبل گودھرا میں واقع لیبر کورٹ میں بھی رشوت ستانی کا ایک چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا تھا۔ درخواست گزار نے جج کو 35 ہزار روپے رشوت دینے کی کوشش کی تھی۔ اس نے یہ رقم ایک سیل بند لفافے میں رکھی جس میں کیس نمبر اور دیگر تفصیلات بھی درج تھیں۔