سرکاری و خانگی شعبہ میں روزگار کا بحران

   

حیدرآباد۔4 اکٹوبر(سیاست نیوز) ہندستانی شعبہ خدمات میں ماہ ستمبر کے دوران 19ماہ کی بدترین گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے اور کہا جا رہاہے کہ آئندہ چند ماہ کے دوران مزید گراوٹ ریکارڈ کی جا سکتی ہے کیونکہ شعبۂ خدمات میں جہاں کنٹراکٹ اور عارضی ملازمتیں فراہم کی جاتی ہیں ان شعبوں میں اگسٹ کے دوران آئی ایچ ایس مارکٹ انڈیا نے جو ریکارڈ کیا تھا اس کے مطابق شعبۂ خدمات کا انڈیکس 52.4 پر رہا لیکن ستمبر میں ریکارڈ کی جانے والی گراوٹ کے بعد یہ فیصد 48.7تک پہنچ چکا ہے ۔ ماہرین کا کہناہے کہ اس شعبہ میں 50 فیصد کے نیچے گراوٹ انتہائی خطرناک رجحان تصور کیا جاتا ہے اور اس رجحان کے بعد یہ بات کہی جا رہی ہے کہ اگر خدمات کا سلسلہ یوں ہی رہا اور بازار کی طلب میں اضافہ نہیں ہوا تو ایسی صور ت میں حالات مزید ابتر ہوسکتے ہیں۔بتایاجاتا ہے کہ ہندستانی بازار کے شعبۂ خدمات میں ریکارڈ کی جانے والی یہ گراوٹ 19 ماہ کے دوران بد ترین ہے اسی لئے مستقبل قریب میں اس میں مزید کوئی بہتری کے امکانات نظر نہیں آرہے ہیں۔