اجرت کم، تنخواہیں مانگنے پر دھمکیاں، دیگر مراعات بھی نہیں
مساوی کام کیلئے مساوی اجرت دی جائے، میڈیکل یونین، ریاستی سکریٹری ایم یادگیری کا حکومت سے مطالبہ
سنگاریڈی 18 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میڈیکل یونین ریاستی سکریٹری ایم یادگیری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خانگی کنٹریکٹر کیخلاف کارروائی کرے جو ضلع بھر میں پچھلے تین ماہ سے زیر التواء کنٹریکٹ ورکرس کو تنخواہوں کی ادائیگی میں غفلت برت رہے ہیں اور تنخواہیں مانگنے پر انہیں دھمکیاں دے رہے ہیں۔ آج سی آئی ٹی یو کے زیراہتمام مقامی ڈی سی ایچ ایس ڈاکٹر سنگاریڈی کو ایک یادداشت پیش کی گئی ڈی سی ایچ ایس ڈاکٹر سنگاریڈی نے مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ اس موقع پر میڈیکل یونین کے ریاستی سکریٹری ایم یادگیری نے کہا کہ ضلع بھر کے سرکاری اسپتالوں میں کام کرنے والے کنٹراکٹ ورکرز کو گزشتہ تین ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹن چیرو، نارائن کھیڑ، جوگی پیٹ، سداشیو پیٹ، کوہیر، مرزا پور کے سرکاری اسپتالوں میں کام کرنے والے خانگی ملازمین کی اجرت ادا نہیں کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ مزدوروں کی بڑھی ہوئی اجرتوں پر عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ٹھیکیداری نظام کو مکمل طور پر ختم کرے سرکاری ہسپتالوں میں کام کرنے والے کنٹریکٹ ملازمین مریضوں کی دیکھ بھال، وینٹی لیشن، سویپرز اور سکیورٹی گارڈز کئی مسائل سے دوچار ہیں۔ ٹھیکیداروں کی وجہ سے مزدوروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ وہ حکومت کے فیصلے کے مطابق اجرت نہیں دے رہے ہیں۔ تمام ہسپتالوں میں سے 15,600 حکومت کی طرف سے مقرر، روپے 12,093 ادا کیا جاتا ہے اور باقی رقم پی ایف اور ای ایس آئی اکاؤنٹس میں جمع کرنی تھی لیکن تمام کنٹریکٹ کمپنیاں صرف 10,500روپے ادا کررہی ہے۔ ریاست بھر میں 11,000ورکرس سے لاکھوں روپے کا غبن کر رہے ہیں۔ ہسپتال کے حکام اور ٹھیکیداروں کو حکومت کے فیصلے کے مطابق ادائیگی کرنے کے لیے مناسب ہدایات دی جائے ہماری درخواست ہے کہ ادائیگی نہ کرنے والے ٹھیکیداروں کے خلاف کارروائی کی جائے ہسپتال کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے۔ اس دوران مساوی کام کے لیے مساوی اجرت دی جائے کنٹریکٹر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے 15,600 حکومت 12 فیصد حصہ الگ سے ادا کرے۔ پی ایف اور ای ایس آئی کے حصص ہر ماہ ورکرز کی تنخواہوں میں جمع کیے جائیں۔ اجرت ہر مہینے کی پہلی تاریخ کو دی جائے۔ مختلف مقامات پر بہانوں سے پرانے ورکرز کو ہٹا کر نئے کام کئے جا رہے ہیں۔ کنٹراکٹ ملازمین کے دیرینہ مسائل کی عدم یکسوئی پر احتجاج کا انتباہ دیا۔اس موقع پر یونین لیڈر راجو ملیشام ونود پروین نرسمہو وجے راجو اور دیگر نے اس پروگرام میں شرکت کی۔