نظام آباد۔29۔ اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)پولیس کمشنر مسٹر کارتیکیا دو دن قبل سب انسپکٹر سرکنڈہ بشیر احمد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں معطل کیا تھا ۔ محکمہ پولیس میں اس واقعہ کو ابھی بھلا بھی نہیں پائے کہ سرکل انسپکٹر ٹاسک فورس ستیہ نارائنا کے خلاف بھی کارروائی کرتے ہوئے انہیں وی آر میں تبادلہ کردیا گیا ۔ آرمور منڈل کے گویند پیٹ میں قمار بازی کے اڈہ پر دھاوا کیا تھا اوران میں سے چند افراد کو چھوڑدینے اور اس موقع پر ضبط کردہ رقم میں بھی دھاندلی کرنے کی شکایت پر پولیس کمشنر مسٹر کارتیکیا نے سرکل انسپکٹر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں وی آر میں بھیجنے کے علاوہ دیگر تین ملازمین کو میموز جاری کیا ۔
