سریدھر بابو کی نئی دہلی میں مرکزی وزیر پیوش گوئل سے ملاقات

   

تلنگانہ میں میگا لیدر پارکس کے قیام کیلئے مرکز سے تعاون کی اپیل
حیدرآباد ۔14۔فروری (سیاست نیوز) وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی ڈی سریدھر بابو نے نئی دہلی میں مرکزی وزیر بھاری مصنوعات پیوش گوئل سے ملاقات کی۔ انہوں نے ریاست میں صنعتی ترقی ، سرمایہ کاری اور دیگر امور پر اظہار خیال کیا۔ 26 فروری کو حیدرآباد میں منعقد ہونے والی بائیو ایشیا 2025 سمٹ میں شرکت کیلئے مرکزی وزیر کو دعوت دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس میں ملک بھر سے ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔ سریدھر بابو نے کہا کہ بائیو ٹکنالوجی کے شعبہ کی ترقی کیلئے حکومت مساعی کر رہی ہے۔ تلنگانہ میں میگا لیدر پارک کے قیام کیلئے مرکزی حکومت سے تعاون کی اپیل کی گئی۔ سریدھر بابو نے بتایا کہ کریم نگر اور جنگاؤں اضلاع میں میگا لیدر پارکس کے قیام کے لئے مرکزی حکومت کو تجویز روانہ کی گئی ہے ۔ مرکز کی منظوری کی صورت میں دونوں اضلاع میں میگا لیدر پارکس کا قیام یقینی ہوگا۔ انہوں نے ظہیر آباد میں صنعتی ترقی سے متعلق حکومت کے اقدامات سے مرکزی وزیر کو واقف کرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی اداروں نے تلنگانہ میں بھاری سرمایہ کاری سے اتفاق کیا ہے۔ سریدھر بابو نے بتایا کہ جاریہ سال جاپان میں منعقد ہونے والے کانفرنس میں شرکت کیلئے تلنگانہ کا وفد روانہ ہوگا۔ اس سلسلہ میں چیف منسٹر ریونت ریڈی کا مکتوب پیوش گوئل کے حوالے کیا گیا ۔ اس موقع پر نئی دہلی میں تلنگانہ کے خصوصی نمائندہ جتیندر ریڈی اور دوسرے موجود تھے۔1