سریش پربھو کا جیٹ ایرویز کو درپیش مسائل کا جائزہ لینے پر زور

   

نئی دہلی 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر شہری ہوا بازی سریش پربھو نے چیف ایرویز سے متعلق بعض مسائل کا جائزہ لینے پر زور دیا ہے جن میں جیٹ ایرویز کی پروازوں کی منسوخی اور اس کی پروازوں کے لئے درکار علاقے بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انھوں نے فضائیہ کے سکریٹری پردیپ سنگھ کھارولا سے کہاکہ وہ مسافرین کی حفاظت اور ان کے حقوق کے تحفظ کے اقدامات بھی کریں۔ جیٹ ایرویز شدید مالیاتی بحران کا شکار ہے اور اس کی عالمی پروازیں عارضی طور پر معطل کردی گئی ہیں۔