سرینگر کے چرچ کی تزئین و آرائش کا کام جاری

   

سرینگر: سرینگر کے ڈل گیٹ علاقے میں واقع ایک صدی قدیم سینٹ لیوکس چرچ کی عظمت رفتہ کی بحالی کے لئے تزئین و آرائش کا کام بڑے پیمانے پر جاری ہے ۔ اس گرجا گھر کے تزئین و آرائش کا یہ کام جموں و کشمیر حکومت کی طرف سے یونین ٹریٹری میں اسپانسر کی جانی والی ثقافتی و وراثتی اہمیت کی حامل تعمیرات کے احیا، تحفظ اور تجدید کاری کے لئے ایک اسکیم کے تحت کیا جا رہا ہے ۔ چرچ کی آرائش و تزئین اور تجدید کاری کا کام شدو مد سے جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گرجا گھر میں معمار، ترکھان اور دیگر کاریگر اس پتھروں اور اینٹوں سے تعمیر ہوئے ڈھانچے کی عظمت رفتہ کو بحال کرنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرجا گھر کے چھت کو مشہور کشمیری ’ختم بند‘ سے آراستہ و پیراستہ کیا جا رہا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ معمار اس چرچ کے بوسیدہ دیواروں میں اینٹوں کے درمیان ہونے والی شگافوں کی مرمت کر رہے تھے اور اس کو اپنے اصلی شکل میں لانے کی کوشش کر رہے تھے ۔
قابل ذکر ہے کہ قریب ایک صدی قدیم اس چرچ میں کرسمس کے تہوار کے موقعے پر عقیدت مندوں کا تانتا بندھا رہتا تھا اور کشمیر میں ملی ٹنسی شروع ہونے سے قبل مسیحی برادری سے وابستہ لوگ روازنہ اس میں حاضر ہوا کرتے تھے ۔ لیکن بعد میں یہ چرچ طویل مدت تک بند رہا جس کی وجہ سے کا ڈھانچہ بوسیدہ ہونے لگا۔