سریکا کلم میں زلزلے کے جھٹکے

   

حیدرآباد 15 جنوری (سیاست نیوز) ضلع سریکاکلم کے تین منڈلس اچھاپورم، کاویٹی اور کنچیلی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے جس پر عوام خوف سے گھروں سے باہر نکل گئے۔ مقامی عوام نے بتایا کہ گذشتہ 15 دن کے دوران ضلع سرکاکلم کے مختلف مقامات پر 7 مرتبہ ایک دن کے وقفہ سے زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔ مقامی عوام نے بتایا کہ اچھاپورم میں کل رات قریب 10 بجے تین سیکنڈ کیلئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ اس طرح 10 منٹ کے دوران تین مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔ سنکرانتی تہوار کے دوران راتوں میں لوگ گھروں میں تھے۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد ڈروخوف سے کئی لوگوں نے رات بھر جاگ کر گذاری اور اپنے قریبی رشتہ داروں کو ٹیلیفون کرتے ہوئے ان کی خیریت دریافت کی۔ن