سری دیوی کی پسندیدہ ساڑیوں میں سے ایک ہاتھ سے بنی کوٹہ ساڑی ان کی پہلی برسی سے پہلے آن لائن نیلامی پر ہے۔ نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم ایک سماجی تنظیم کو امداد میں دی جائے گی۔ چینائی کے آن لائن منچ ’’پریسرا‘‘ کے مطابق کپور خاندان نے نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم کو ایک دھرمات ٹرسٹ کینسرن انڈیا فاؤنڈیشن کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جو خواتین بچوں، معذوروں، بزرگوں، تعلیم اور صحت کے لئے کام کرتی ہے اور بینگ جنرس سری دیوی نیلامی کی میزبانی کررہا ہے۔ کچھ دن پہلے بولی 40 ہزار روپیوں سے شروع ہوئی تھی جو ابھی بھی جاری ہے۔ بولی اب تک 1,30,000 روپیوں تک پہنچ گئی ہے۔ اس تنظیم نے پچھلے دنوں ایک ٹوئٹ کے ذریعہ ساڑی کے لئے بولی کا اعلان کیا تھا کوٹہ ساڑی کے متعلق بتایا گیا ہے کہ یہ ہلکی چمکیلی ہے۔