سری سیلم سے پانی چھوڑاگیا

   

حیدرآباد28ستمبر (یو این آئی) تلنگانہ اوراے پی کے مشترکہ سری سیلم پراجکٹ کی سطح آب میں مسلسل اضافہ کاسلسلہ جاری ہے ۔عہدیداروں نے اس کے دس دروازے 20فیٹ تک کھولتے ہوئے پانی کو نچلے علاقوں میں چھوڑا اس پراجکٹ میں 6لاکھ 10ہزار 773 کیوزک پانی کا بہاؤ درج کیا گیا جس کے بعد اس سے 5 لاکھ 28 ہزار 229 کیوزک چھوڑا گیا۔ اس کی مکمل سطح آب 885 فیٹ کے برخلاف 882 فیٹ درج کی گئی۔ عہدیدار اس کی سطح آب پر مسلسل نظررکھے ہوئے ہیں۔ جاریہ بارش کے موسم میں اس سے قبل بھی اس پراجکٹ کے دروازے کھولتے ہوئے پانی کوچھوڑا گیا۔