سری سیلم کی آبی سطح میں اضافہ

   

حیدرآباد17جولائی(یو این آئی) تلنگانہ اوراے پی کے مشترکہ سری سیلم پراجیکٹ میں پانی کے بہاو میں اضافہ ہو رہا ہے ۔جورالہ پراجیکٹ سے 1,50,495 کیوزک پانی ،سُنکا سیلا سے 1,59,888 کیوزک پانی اس پراجیکٹ میں درج کیا گیا جس کے بعد سری سیلم کی موجودہ سطح آب 858.60 فیٹ رہی ہے جبکہ اس کی مکمل سطح آب 885 فیٹ ہے ۔سری سیلم پراجیکٹ سے ایڈوماگٹوبجلی کے مرکز میں بجلی کی پیداوار کا کام جاری ہے۔