سری لنکاکے نو منتخب صدر نے حلف لے لیا

   

کولمبو : سری لنکا میں نومنتخب صدر نے عہدے کا حلف اٹھالیا، تاہم عوام نے رانیل وکرم سنگھے کو بھی مسترد کردیا۔خبرکے مطابق، عوام کا رانیل وکرم سنگھے کے عہدہ سنبھالنے کے بعد بھی احتجاج جاری ہے جبکہ مظاہرین نے نومنتخب صدر پر راجاپکسا خاندان کے ساتھ گٹھ جوڑ کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔سابق صدر گوتا بایا راجا پکسے نے رانیل وکرم سنگھے کو مئی میں وزیراعظم بنایا تھا جو ان کے ملک چھوڑنے کے بعد قائم مقام صدر بن گئے تھے۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے احتجاج کے دوران رانیل وکرم سنگھے کے گھرکوبھی آگ لگائی گئی تھی۔