سری لنکا ، کھلاڑیوں کا سنٹرل کانٹریکٹس پر دستخط کرنے سے انکار

   

کولمبو۔ سری لنکا کے موجودہ سبھی24 کھلاڑیوں نے کانٹریکٹ سے متعلق معاملے میں شفافیت کی کمی کا حوالہ دیتے ہوئے سری لنکا کرکٹ کی جانب سے ان کے سامنے پیش کئے سنٹرل کانٹریکٹس پر دستخط کرنے سے انکار کردیا۔ کھلاڑیوں نے اپنے قانونی نمائندے کی طرف سے جاری بیان میں کہا کہ ان کی مجوزہ تنخواہ کی تفصیلات بھی عام کئے جانے بھی حیرانی اور مایوسی ظاہر کی ہے ۔ مجوزہ کانٹریکٹ اسکیم سے جن سینئر کھلاڑیوں کی بنیادی تنخواہ پر سب سے زیادہ اثر پڑا تھا، ان سے نئے پے اسکیل کے خلاف مخالفت سے پیچھے ہٹنے کی امید ظاہر کی گئی تھی لیکن اب یہاں سبھی24 کھلاڑیوں جنہیں نئے کانٹریکٹ کی پیشکش کی گئی ہے ، نے معاہدے کی مخالفت کی ہے ۔ کھلاڑیوں کی جانب سے جاری بیان میں اٹارنی نشان سڈنی پریم رتنے نے کہا کھلاڑی غیر منصفانہ اور غیر شفاف معاہدوں پر دستخط کرنے کے لئے رضامند نہیں ہیں اور وہ سری لنکا کرکٹ سے کھلاڑیوں کو بندوق کی نوک پر نہ رکھنے یا کھلاڑیوں کو انتباہ نہ دینے کی اپیل کرتے ہیں۔سمجھا جاتا ہے کہ نئے کانٹریکٹ دستخط کرنے کے لئے کھلاڑیوں کو 3 جون تک کا وقت دیا گیا ہے جبکہ کھلاڑی ایل ایل سی کی طرف سے لاگو کئے گئے نئے ضابطے میں شفافیت کی مانگ کررہے ہیں جو مبینہ طور پر 2019 کے بعد سے کارکردگی کو پچاس فیصد، کھلاڑیوں کی فٹ نیس کو بیس فیصد اور قیادت ، پیشہ ورانہ رویہ اور مستقبل میں کھیلنے اور ماحول کے مطابق خود کو ڈھالنے کی صلاحیت کے لئے ہرکھلاڑی کو دس فیصد اہمیت دی ہے ۔ کھلاڑیوں نے کہا ہے کہ انہیں نہیں معلوم کہ انہیں کس پیمانے پر کتنا اسکورکیا ہے ۔ ان کے اسکور کو ان کے سامنے پیش کیا جانا چاہئے ۔