سری لنکا اور نیپال میں بی جے پی حکومت قائم کرنے امیت شاہ کا منصوبہ ، چیف منسٹر تریپورہ کا طنز

,

   


اگرتلہ : چیف منسٹر تریپورہ بپلب دیب نے دعویٰ کیاہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے منصوبوں کا کیا کہنا ۔ وہ تو نیپال اور سری لنکا میں تک بی جے پی زیرقیادت حکومتیں قائم کرنا چاہتے ہیں ۔ دیب نے کہا کہ امیت شاہ نے یہ بات خود کہی تھی جب 2018 ء کے تریپورہ اسمبلی الیکشن سے قبل وہ بی جے پی کے قومی صدر تھے ۔ دیب کے مطابق امیت شاہ نے کہا تھا کہ ہمیں پارٹی کو سری لنکا اور نیپال میں وسعت دینا ہوگا اور ہم وہاں حکومت کو تشکیل دیں گے ۔