سری لنکا میں اسرائیلی سیاحوں پر حملے کی دھمکیاں، تین گرفتار

   

کولمبو: اسرائیلی سیاحوں کو سری لنکا میں موجودگی کے دوران حملوں کا نشانہ بنانے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں حکومتی سیکیورٹی اداروں نے تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ اس امر کا اظہار سری لنکن حکومت کے وزیر نے جمعرات کے روز کیا ہے۔اسرائیل سے تعلق رکھنے والے سیاح بحر ہند سے جڑے اس جزیرے میں سیاحت کیلئے آئے تھے۔ کہ انہیں غزہ میں اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں ہزاروں فلسطینیوں کے قتل میں اپنی فوج کے ملوث ہونے کے رد عمل کے طور پر ان دھمکیوں کا سامنا کر پڑا۔ اسرائیلی حکومت نے ایک روز پہلے ہی اپنے شہریوں کو سری لنکا سے نکل آنے کیلئے الرٹ جاری کیا تھا۔