سری لنکا میں سیاحوں کی آمد دوبارہ شروع

   

کولمبو: نو ماہ سے زائد عرصے کے بعد سری لنکا سیاحوں کیلئے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ کورونا وبا کے سبب مارچ سے سری لنکا کے دو اہم ہوائی اڈے بند کر دیے گئے تھے اور غیر ملکی سیاحوں کی آمد روک دی گئی تھی۔ یوکرائن سے ایک خصوصی پرواز کے ذریعہ 186 سیاح پیر کوسری لنکا پہنچے ہیں اور وہ آئندہ دس ماہ تک ملک میں تفریحی مقامات کی سیر کریں گے۔
سیاحت کا شعبہ سری لنکا کی معیشت کا اہم جزو خیال کیا جاتا ہے۔ کولمبو حکومت نے جنوری میں غیر ملکی سیاحوں کے لیے ایک خصوصی منصوبہ تیار کیا ہے، جس کے ذریعے 2580 سیاحوں کی آمد متوقع ہے۔