کولمبو: مالی بحران کے شکار ملک سری لنکا نے پنیر اور وائن سمیت متعدد لگژری مصنوعات پر ٹیکس بڑھا دیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد درآمدات کی حوصلہ شکنی کرنا اور زرمبادلہ کے ذخائر کو محفوظ بنانا ہے۔ اس جزیرہ ریاست کو اپنی آزادی کے بعد سے سب سے بڑے اقتصادی بحران کا سامنا ہے جبکہ اہم ضروریات زندگی کی اشیا کی قلت کی وجہ سے گزشتہ ماہ ملک گیر سطح پر حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا تھا۔ کولمبو حکومت نے آئی ایم ایف سے پیکج کی درخواست کی بھی کر دی ہے۔سری لنکا شدید معاشی بحران اور مہنگائی کے سبب خانہ جنگی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔ نئی حکومت معیشت کی بحالی کیلئے کوشش کر رہی ہے۔