سری لنکا میں مسلمانوں کی توہین پر بدھ راہب کو 4 سال قید

   

کولمبو:سری لنکا میں مسلمانوں کی توہین پر با اثر بدھ راہب کو سزا سنادی گئی۔ میڈیا کے مطابق بدھ راہب Galagodaatte Gnanasara کو مسلمان اقلیتی آبادی کے خلاف فرقہ وارانہ نفرت کو ہوا دینے کے جرم میں سزا سنائی گئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کولمبو ہائی کورٹ نے بدھ راہب کو مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا مجرم قرار دیا۔عدالت نے بدھ راہب کو 4 سال قید بامشقت اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا کر جیل بھیج دیا۔رپورٹ کے مطابق بدھ راہب نے 2016 میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اسلام کے بارے میں توہین آمیز بیان دیا تھا۔