سری لنکا میں منشیات کے خطرے پر قابو پانے کمیٹی تشکیل

   

کولمبو: سری لنکا کی پارلیمنٹ نے ملک میں تیزی سے پھیلتے ہوئے منشیات کے خطرے پر قابو پانے اور اسے ختم کرنے کے لیے پارلیمانی سلیکٹ کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ پارلیمنٹ کے اسپیکر مہندا یاپا ابیوردینا نے اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کی سربراہی وزیر برائے عوامی تحفظ تیران ایلس کریں گے ۔ پارلیمنٹ کے مطابق کمیٹی کو ملک میں منشیات کے خطرے پر قابو پانے اور اسے ختم کرنے کے طریقہ کار کی نشاندہی کرنا ہے اور وہ جلد اپنے مشاہدات اور سفارشات پیش کرے گی۔ نیشنل ڈینجرس ڈرگس کنٹرول بورڈ کے مطابق، 2022 میں منشیات سے متعلق جرائم میں گرفتار ہونے والے افراد کی کل تعداد 152,979 تھی، جن میں سے 45.6 فیصد ہیروئن اور 35 فیصد بھنگ کے کاروبار میں ملوث تھے ۔