سری لنکا میں نافذ ایمرجنسی میں ایک ماہ کی توسیع

   

کولمبو : سری لنکا کی پارلیمنٹ نے سیاسی اور معاشی بحران پر قابو پانے کے لیے ملک میں نافذ ہنگامی حالت میں ایک ماہ کے لیے توسیع کی منظوری دے دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جزیرہ نما ملک کی تاریخ کے بد ترین معاشی بحران نے رواں ماہ کے دوران ملک کی سیاسی قیادت کی تبدیلی پر مجبور کردیا تھا۔دوسری جانب، معاملے سے باخبر 2 ذرائع نے غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ سنگاپور نے سابق صدر گوٹابایا راجا پاکسے مزید 14 روز کے لیے ریاست میں رہنے کی اجازت دی ہے۔اس وقت کے قائم مقام صدر رانیل وکرما سنگھے نے 17 جولائی کو ملک میں ایمرجنسی حالت کے نفاذ کا اعلان کیا تھا اور 3 روز بعد متسقل صدر بننے کے لیے پارلیمنٹ سے ووٹ حاصل کیا تھا۔