سری لنکا میں کشتی پلٹنے سے 6افراد ہلاک

   

کولمبو: سری لنکا میں منگل کی صبح کشتی پلٹنے سے اسکول کے چار طلبہ سمیت چھ لوگوں کی موت ہوگئی اور دیگر 11 زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔پولیس نے کہا کہ ترینکومالی کے کننیا میں جب کشتی پلٹی اس وقت اس پر اسکلو کے کئی طلبہ سوار تھے ۔حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد غوطہ خوروں نے فوراً راحت اور بچاؤ مہم شروع کی ۔وہاں موجود عینی شاہدین نے بتایا کہ کشتی کے پلٹنے کے بعد وہاں لوگوں کی شدید بھیڑ لگی ہوئی ہے حالانکہ کچھ مقامی لوگ راحت اور بچاؤ کام میں بحریہ کی مدد کررہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ لاپتہ لوگوں میں اسکول کے کچھ طلبہ بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو نزدیکی ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔پولیس نے کہا کہ کشتی میں جگہ سے زیادہ لوگ سوار تھے جس کی وجہ سے کشتی حادثے کی شکار ہوئی۔