سری لنکا میں ہندوستان کے رہائشی منصوبے تقریبا مکمل

   

کولمبو : سری لنکا کے منار علاقے میں مکمل گرانٹ کی بنیاد پر 50,000 ہزار مکانات کی تعمیر کرنے کی ہندوستان کا اہم رہائشی منصوبہ تقریبا مکمل ہوچکا ہے۔ہندوستانی ہائی کمیشن نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ اس منصوبے کے تحت منار علاقے میں تیس کروڑ ایس ایل آر کی ہندوستانی گرانٹ سے 144 ٹرانزٹ رہائشی یونٹوں کی تعمیر کی گئی۔ معاشی شعبہ میں ترقی کے لئے ہندوستان سری لنکا تعاون کو مستحکم کرنے کے مقصد سے ہندوستانی حکومت سری لنکا میں رہائشی منصوبوں میں شامل ہوئی ہے ۔دونوں ممالک کے درمیان منار علاقے میں پچاس ہزار مکانات کی تعمیر کے علاوہ اگست2018 میں گرانٹ کی بنیاد پر گیارہ ایس ایل آر کے آوٹ لے پر پلانٹنگ علاقوں میں مزید دس ہزار مکانوں کی تعمیر کے لئے ایک اور معاہدے پر دستخط کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ہندوستان کی جانب سے سری لنکا کے سبھی ضلعوں میں ماڈل گاؤں کے رہائشی پروگرام کے تحت تقریبا تین ہزار اورمکان بنائے جارہے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ ہندوستان سری لنکا میں مجموعی طور سے 63,000 مکانات تعمیر کررہا ہے ۔