کولمبو: سری لنکا اگلے سال جنوری تک بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے گا۔ سری لنکا کو فروری 2022 سے روزانہ کی بنیاد پر بجلی کی کمی کا سامنا ہے اور ایک موقع پر بجلی کی لوڈشیڈنگ 13 گھنٹے تک ہوگئی تھی جو اب کم ہو کر روزانہ تقریبا دو گھنٹے رہ گئی ہے۔ بجلی اور توانائی کی وزیر کنچھانا وجے سیکرا نے ہفتہ کے روز صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے گزشتہ چند ماہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں بڑی کمی لانے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ تاہم، انہوں نے بتایا کہ بجلی کے چارجز پر نظر ثانی کیے بغیر ایسا کرنا ناممکن ہے،اور یہ کہ ہر سال جنوری اور جون کے مہینوں میں بجلی کی قیمت پر نظر ثانی کرنا بہترہوگا۔