سری لنکا کو ہندوستانی کی طرف سے تین ارب ڈالر سے زیادہ کی مالی امداد

   

کولمبو : ہندوستان نے سری لنکا کی حکومت اوریہاں کے عوام کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اس سال اب تک 3 ارب ڈالر سے زیادہ کی مالی امداد پہنچائی ہے ۔کولمبو میں واقع ہندوستانی ہائی کمیشن کے مطابق سری لنکا کے لیے خوراک، ادویات اور دیگر ضروری اشیاء کی خریداری کے لیے ایک ارب ڈالر کی کریڈٹ سہولت پہلے سے دستیاب ہے اور اسی کے تحت اسے تقریباً 16 ہزار ٹن چاول فراہم کیے جا رہے ہیں۔ہائی کمیشن نے کہا کہ ڈیزل، پیٹرول اور ایوی ایشن فیول جیسی پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری کے لیے 50 کروڑ ڈالر کی کریڈٹ سہولت شروع کی گئی ہے ۔ پٹرول اور ڈیزل کی فراہمی سیلون پیٹرولیم کارپوریشن کوپہنچائی گئی ہے ، جہاں سے اسے سری لنکا کے تمام 25 اضلاع میں تقسیم کیا جارہا ہے ۔