سری لنکا کے نو بحری اہلکار امریکہ میں لاپتہ

   

کولمبو: سری لنکا کے بحریہ کے اہلکار تربیت کے بعد امریکہ سے وطن واپس آنے والے تھے لیکن وہ سب لاپتہ ہو گئے ہیں۔’دی آئی لینڈ’ اخبار نے جمعرات کو رپورٹ کیا کہ سری لنکا بحریہ کا جہاز پی627 گزشتہ ہفتے امریکہ کے سیئٹل سے بغیر بحری اہلکار کے روانہ ہوا جو “اس طرح کے واقعہ کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کے باوجودغائب ہوگئے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا کی جانب سے اس کا سراغ لگانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہو سکیں۔ تاہم ان کی گمشدگی کی اطلاع امریکی حکام کو دے دی گئی ہے ۔سری لنکا نے کہا کہ اس سے قبل دو مواقع پر بھی سری لنکا کے چھ بحریہ کے اہلکار اسی طرح لاپتہ ہو گئے تھے۔