سری لیلا اس وقت کی مصروف ترین اداکارہ

   

حیدرآباد ۔ فی الحال ٹالی ووڈکی سنسنی خیز اداکارہ کا موقف حاصل کرچکی سری لیلا اس وقت سب سے زیادہ مطلوب اداکاراؤں میں سے ایک ہیں، جو بیک وقت تلگو فلموں کے متعدد پروجیکٹس کررہی ہیں۔ اپنے مصروف شیڈول کے باوجود اس نے حال ہی میں گوتم تیننوری کی ہدایت کاری میں وجے دیوراکونڈا کی آنے والی فلم کے لیے حامی بھرلی ہے تاہم، فلم کی تیاری میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے کیونکہ وجے دیوراکونڈا نے اپنی توجہ ایک اور پروجیکٹ، فیملی اسٹار پر مرکوز کردی۔ اس غیر متوقع تبدیلی نے سری لیلا کو جو پہلے ہی کئی دوسرے پروجیکٹس کے لیے پرعزم ہیں، نے ٹیم کو مطلع کیا کہ وہ اگلے سال فلم کے لیے تاریخیں مختص نہیں کرسکتیں۔ غیر متعینہ وجوہات کی بناء پر، اس نے مبینہ طور پر وجے دیوراکونڈا کے بارہویں پروجیکٹ سے خود کو دور کرنے کا ذہن تیار کرلیا ہے ۔ اصل میں پچھلے سال ریلیز ہونے والی تھی، فیملی اسٹار کے ملتوی ہونے کی وجہ سے فلم کا شیڈول دوبارہ تیار کرنا مشکل ہورہا ہے ۔ فلم جرسی کے شہرت یافتہ گوتم تیننوری کی ہدایت کاری میں بننے والی بغیر نام کی فلم کی شوٹنگ اب اس سال مارچ کے پہلے حصے میں شروع ہونے والی ہے۔ اس منصوبے کے لیے سری لیلا کی عدم دستیابی کو نظام الاوقات میں اس ردوبدل کی وجہ قرار دیا گیا ہے۔ اس کی حالیہ فلم مہیش بابو کے ساتھ گنٹور کرم میںہے، جہاں سری نے ایک امیر لڑکی کا کردار بہت شاندار انداز میں نبھایا ہے ۔ شائقین پون کلیان کی “استاد بھگت سنگھ” سمیت آنے والی بڑی ریلیز میں اس کی موجودگی کا اندازہ لگا سکتے ہیں کہ وہ اس وقت ٹالی ووڈ کی سب سے زیادہ مطلوبہ ہیروئن بن چکی ہیں۔