سری نگر: وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر۔ جموں قومی شاہراہ کو ضلع رام بن کے کیفٹڑیا موڑ پر چٹانیں کھسکنے کے پیش نظرآج صبح ٹریفک کی نقل و حمل کیلئے بند کر دی گئی۔ٹریفک حکام کے مطابق قومی شاہراہ پر کیفٹ ایریا کے مقام پر پہاڑی سے چٹانیں نیچے آنے کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی نقل وحمل متاثر ہو رہی ہے۔ ٹریفک کی فوری بحالی کا امکان نہیں ہے۔