سری نگر۔ جموں قومی شاہراہ مسلسل بند، دوہزار گاڑیاں پھنس گئیں

   

سری نگر: وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ رام بن میں مٹی کے تودے اور پتھر کھسک آنے کی وجہ سے منگل کی شام سے بند ہے ۔ٹریفک حکام نے بتایا کہ رام بن سے بانہال کے درمیان قومی شاہراہ پر گذشتہ شام سے مٹی کے تودے اور پتھر گر آنے کے واقعات پیش آئے جس کے نتیجے میں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ شاہراہ پر مٹی کے تودے گر آنے کا سب سے بڑا واقعہ بانہال کے نزدیک شالگڈی علاقے میں پیش آیا۔ان کا کہنا تھا کہ شاہراہ سے ملبے کو ہٹانے کے لئے کام جاری ہے لیکن لگاتار لینڈ سلائیڈنگ سے کام میں رکاوٹیں آ رہی ہیں۔