سری نگر میں تین روز کے بعد بازاروں میں پھر رونقیں

   

سری نگر۔ جموں وکشمیر کے گرمائی دار لخلافہ سری نگر کے پائین شہر میں تین روز کے بعد دکانیں و تجارتی مراکز کھلنے سے بازاروں میں رونقیں پھر لوٹ آئیں۔ تین روز تک بازاروں میں جو ویرانی چھائی رہی وہ آج لوگوں کی چہل پہل، دکانیں و تجارتی مراکز کھلنے اور ٹریفک کی مکمل بحالی کے ساتھ ہی ختم ہوئی اوراس طرح پائین شہر کے بازار پھر سے گلزار ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ ‘مزدور اور تجارت پیشہ لوگ اپنے روز مرہ کے کاموں میں جٹ گئے جبکہ دن بھر گاہکوں کی اور سے دکانوں پر جم کر خریداری کرنے سے دکانداروں کی کمائی کا تین روزہ سوکھا بھی اختتام کو پہنچا اور اس طرح سے ان کے چہرے کھل اُٹھے ۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ ‘پائین شہر کے اہم تجارتی مراکز جن میں تاریخی جامع مسجد، زینہ کدل، مہاراج گنج شامل ہیں میں اتوار کے روز سبھی دکانیں معمول کے مطابق کھلی تھیں جس سے لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے ۔ یاد رہے کہ رام باغ سری نگر میں ہوئے تصادم کے بعد شہر سری نگر کے بعض علاقوں میں مسلسل تین روز تک کاروباری ادارے ٹھپ ہو کررہ گئے تھے اور ان علاقوں میں بھاری سیکورٹی فورسز کی تعیناتی بھی عمل میں لائی گئی تھی۔