سری نگر میں راہگیروں اور مسافروں کی جامہ تلاشیاں

   

Ferty9 Clinic

سری نگر : جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر میں اتوار کے روز سیکورٹی فورسز نے راہگیروں، موٹر سائیکل سواروں کی تلاشی لی جس دوران ان کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے جارہے تھے ۔معلوم ہوا ہے کہ پائین شہر میں بھی سیکورٹی بندوبست کو مزید سخت کردیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر شہر سری نگر میں سیکورٹی انتظامات کو مزید سخت کردیا گیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ اتوار کے روز شہر کے کئی علاقوں میں ناکہ چیکنگ کے دوران مسافروں، راہگیروں اورا سکوٹی سواروں کی باریک بینی سے تلاشی لی گئی اور ان کے شناختی کارڈ چیک کئے جارہے تھے ۔ذرائع نے بتایا کہ پورے شہر میں سیکورٹی گرڈ کو مضبوط کیا گیا جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مشکوک افراد پر نظر گزر رکھی جارہی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پائین شہر میں بھی جگہ جگہ سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے ۔سلامتی عملے کی جانب سے اہم شاہراوں اور چوراہوں پر ناکے لگا کر گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔بتادیں کہ جی ٹونٹی اجلاس کے پیش نظر شہر سری نگر میں اضافی اہلکاروں کی تعیناتی پر بھی غور وغوض ہو رہا ہے ۔