جموں وکشمیر کے گورنرستیہ پال ملک نے کشمیرکے بچوں کے لئے ایک بڑا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘ہرگاوں میں بچوں کوکھیلنے کے لئے کچھ زمین تقسیم کی جانی چاہئے’۔ ستیہ پال ملک نے کہا ‘کشمیرمیں یہ ایک بڑا مسئلہ ہے کہ 13 سے 23 سال کے لوگں کے لئے شام 6 بجے کے بعد سری نگرمیں کرنے کے لئے کچھ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں نہ سنیما ہے، نہ کیفے ہے اورکہیں باہرجانے کی بھی کوئی جگہ نہیں ہے۔ ملک نے یہ بھی کہا “میں ایک سنیما ہال کی بنیاد رکھی ہے۔ غورطلب ہے کہ یہاں 1989 میں سنمیا ہال بند کردیئے گئے تھے۔
اس سے قبل بھی گورنرستیہ پال ملک نے گزشتہ ہفتہ ایک متنازعہ بیان میں کہا تھا کہ ریاست کےلا اینڈ آرڈرکولےکرمتنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ جموں وکشمیرمیں لا اینڈ آرڈرکسی بھی دوسری ریاست جیسی ہے۔ یہاں اس وقت کوئی قتل عام نہیں مچا ہے۔ نیوزایجنسی اے این آئی کےمطابق انہوں نے جموں وکشمیرکےلا اینڈ آرڈرکا موازنہ بہارکی دارالحکومت پٹنہ سے کی۔ گورنرستیہ پال ملک نے کہا کہ کشمیرمیں ایک ہفتے میں جتنی قتل وغارت گری کے واقعات رونما ہوتے ہیں، اتنے پٹنہ میں ایک روزمیں ہوتے ہیں۔