سری نگر ( جموں و کشمیر ) : کشمیر کے شہر سری نگر میں سند یافتہ ایک خاتون عالیہ فاروق نے جم ٹرینر کی خدمات انجام دے رہی ہیں ۔ عالیہ فاروق فی الحال ۵۰؍ خواتین کوجم کی کوچنگ دے رہی ہیں ۔ عالیہ فاروق صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے سسرال والوں کا شادی کا بعد میری تعلیم جاری رکھنے میں میں بہت تعاون رہا ہے۔ میرے شوہر نے ایک جم کا افتتاح کیا تھا ۔
لیکن ہماری ایک مصیبت یہ تھی کہ مرد و خواتین کیلئے صرف ایک مرد ٹرینر ہی تھا ۔تو میں نے ٹرینر کی سند حاصل کی اور اب خواتین کو جم کی کوچنگ دیتی ہوں ۔ فٹنس سلیوشن نام سے شروع کردہ ایک جم کو عالیہ فاروق کے شوہر نے سری نگر کے کنہار علاقہ میں ۲۰۰۰ء میں بنیاد ڈالی تھی ۔
جم میں کوئی اچھا ٹرینر نہ ہونے کی وجہ سے جم ٹھیک طرح سے چل نہیں رہا تھا ۔ بعد ازاں 2010ء میں انہوں نے ایک اچھے ٹرینر کو رکھ لیا ۔ لیکن خواتین کیلئے جم کوچنگ کیلئے پریشانی ہورہی تھی ۔ ایسے فکر کے لمحات عالیہ فاروق نے قدم اٹھاتے ہوئے باضابطہ جم کوچنگ حاصل کی اور جم ٹرینر کی سند حاصل کی ۔ 2012ء میں انہوں نے باڈی بلڈنگ کی سند حاصل کی اس کے بعد خواتین کو پابندی سے جم ٹریننگ دینے لگیں ۔ عالیہ فاروق نے گریجویشن تک تعلیم حاصل کی ۔