سر سے محروم کانگریس دماغ سے بھی محروم ہوگئی

   

کشمیر پر ادھیر رنجن چودھری کے متنازعہ سوال پر نقوی کا ریمارک
نئی دہلی۔ 6 اگست (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری کی جانب سے کشمیر پر مبینہ متنازعہ ریمارکس کی مذمت کرتے ہوئے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ ’سَر (قیادت) سے محروم کانگریس‘ اب ’دماغ سے بھی محروم ہوگئی ہے‘۔ ادھیر رنجن نے جموں و کشمیر بل کی پیشکشی کے جواز پر سوال اٹھاتے ہوئے ایک تنازعہ پیدا کردیا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ’آپ کہتے ہیں کہ یہ اندرون معاملہ ہے جبکہ 1948ء سے اقوام متحدہ اس کی نگرانی کررہا تھا پھر شملہ معاہدہ کیا گیا، اس کے بعد لاہور اعلامیہ جاری کیا گیا، آپ ہی بتائے کہ آیا یہ ایک باہمی مسئلہ ہے یا پھر اندرونی معاملہ…‘ ادھیر رنجن چودھری کے اس ریمارک پر زبردست تنازعہ پیدا ہوگیا تھا اور انہیں وضاحت کرنا پڑا۔ اس دوران نقوی نے ریمارک کیا کہ ’سر سے محروم کانگریس اب دماغ سے بھی محروم ہوگئی ہے‘۔