سر مونڈھ کر سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

   

ملاپورم 5 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ملاپورم کے ایک شہری کو جس کا نام نوشاد بتایا گیا ہے کسٹمز محکمہ کے حکام نے کوچین ائرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا جب وہ شخص اپنے نقلی بالوں ( وگ ) میں ایک کیلو سونا اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا ۔ نوشاد نے بیچ سے اپنا سر منڈوالیا تھا اور سونے کو وگ میں چھپالیا تھا ۔ سونا مائع کی شکل میں تھا جس سے میٹل ڈیٹکٹر اس کا پتہ نہیں چلاسکتے تھے ۔