سزائے موت کیلئے بڑھاپے کیوجہ سے قیدی کو انجکشن نہ دیا جاسکا

   

نیویارک: تھامس گریج کو سزائے موت دینے کی کوشش اس وقت ناکام ہوگئی جب انجکشن لگانے کیلئے شریان تلاش نہ ہوسکی اور پھر قیدی کو واپس اس کے سیل میں بھیج دیا گیا۔ یہ کوشش اس سے پہلے بھی کم از کم 8 مرتبہ ناکام ہوچکی ہے۔73 سالہ تھامس 1974 سے سیریل کلر کے طور پر جیل میں بند ہے۔ امریکی ریاست آئیدھو میں ڈپارٹمنٹ برائے اصلاح کے ڈائریکٹر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ تھامس کو سزائے موت کا انجکشن لگانے میں ایک مرتبہ پھر ناکام ہوگئے ہیں۔ تقریباً ایک گھنٹہ تک کوشش کی جاتی رہی کہ اس کے مختلف اعضاء میں شریان کی تلاش کر کے مہلک ٹیکہ لگایا جا سکے تاکہ اس کو موت کی سزا مل سکے۔ یہ اقدام امریکی سپریم کورٹ میں اپیل مسترد ہونے کے چند گھنٹے بعد کیا گیا۔